عباس عراقچی (Abbas Araqchi اور فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔
رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے 17 مئی کو فرانس، ترکیہ، قطر اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے تھے، جن میں موجودہ حالات اور سفارتی اقدامات زیر بحث آئے۔
مزید پڑھیں؛ایران نے آبنائے ہرمز پر نگرانی سخت کردی، نیا ادارہ متحرک
یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے سخت بیانات اور ممکنہ نئی کارروائیوں کی دھمکیوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ادھر محسن نقوی نے تہران میں ایرانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل محسن نقوی کی مسعود پزشکیان سے بھی اہم ملاقات ہوئی تھی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









