بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر مقام کےتحت، جمعیت علمائے جموں و کشمیر، مسلم لیگ (ن)کا بڑا انتخابی اتحاد

اسلام آباد: جمعیت علمائے جموں و کشمیر نے آئندہ انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ باضابطہ انتخابی اتحاد(election collation) کا اعلان کر دیا۔

اتحاد کے اعلان کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ شاہ غلام قادر اور جمعیت کے امیر مولانا امتیاز احمد صدیقی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد جماعت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق پاکستان، اسلام اور کشمیر کے مفاد میں نئی سیاسی صف بندی ناگزیر تھی، اسی لیے طویل مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کیا گیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے جموں و کشمیر، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ اس موقع پر کارکنوں نے “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں:فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کا عمل شروع، سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی طلب

انجینئر امیر مقام نے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت کی سوچ پاکستان، اسلام اور کشمیر کے معاملے پر یکساں ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق یہ اتحاد آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندی کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔