انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں “آپریشن بنیان مرصوص: ڈیٹرنس، ڈاکٹرائنل شفٹس اینڈ اسٹریٹجک اسٹیبلیٹی اِن ساؤتھ ایشیا” کے عنوان سے اہم کتاب(important book) کی تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی ۔
تصنیف میں مئی 2025 کے پاک بھارت تنازع اور جنوبی ایشیا کی اسٹریٹجک صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ کتاب معروف تجزیہ کار ملک قاسم مصطفیٰ نے مرتب کی، جبکہ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ مہمانِ خصوصی تھے۔
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کلیدی خطاب میں کہا کہ مئی 2025 کے بحران نے بھارت کی جارحانہ حکمت عملی اور “نیو نارمل” نظریے کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان بلکہ سفارتی اور اطلاعاتی محاذ پر بھی مؤثر حکمت عملی اپنائی، جس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط انداز میں سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:بجٹ مذاکرات ،آئی ایم ایف مشن نے پاکستان میں قیام 2دن بڑھا دیا، ذرائع
تقریب میں سائبر وارفیئر، مصنوعی ذہانت، بحری سلامتی، ملٹی ڈومین آپریشنز اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی جیسے جدید جنگی رجحانات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ماہرین کے مطابق مستقبل کی جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ڈیجیٹل، معلوماتی اور تکنیکی میدانوں میں بھی لڑی جائیں گی۔








