بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم(Shehbaz Sharif) نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کابینہ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد وزیرِ وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو بھی ای سی سی کا رکن شامل کر لیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کمیٹی میں فعال کردار ادا کریں گے اور معاشی فیصلوں میں مؤثر شراکت سے ملک کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد دیں گے۔

مزیدپڑھیں:پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، صدر زرداری اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

انہوں نے کہا کہ توقع ہے نئے رکن ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں استعمال کریں گے۔