بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کو کوئی لُڈو بورڈ خرید دے: ریحام کا مشورہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کوئی لُڈو خرید دے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں’۔

ریحام خان نے کہا کہ ‘اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو کوئی انہیں لڈو بورڈ ہی خرید دے’۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ‘پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے’۔

انہوں نے لکھا ‘جب تک اس جتھے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی، یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا’۔