اداکارہ کنگنا رناوت(Kangana Ranaut) نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے قبل کیریئر اور مالی خودمختاری پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ 39 سالہ کنگنا نے حالیہ دنوں میں جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آج کے معاشرے میں اکثر لڑکیوں کو شادی کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات انہیں اپنے اخراجات خود اٹھانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
کنگنا نے واضح کیا کہ خواتین کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور کسی بھی رشتے میں قدم رکھنے سے پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ مالی طور پر خود کفیل ہوں۔ ان کے مطابق شادی کا فیصلہ اسی وقت کرنا چاہیے جب ایک عورت مکمل طور پر خود مختار ہو اور اپنی ذمہ داری خود اٹھانے کے قابل ہو۔
مزیدپڑھیں:ایران کا امریکی دھمکیوں کے جواب میں سخت موقف
اداکارہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں جہیز اور گھریلو تشدد سے متعلق ایک افسوسناک واقعہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس نے ایک بار پھر اس موضوع پر بحث کو جنم دیا ہے۔









