بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا: الیکشن کمیشن

حکام کے مطابق وفاقی آئینی عدالت(federal constitunal court) اور الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ اور کنوینر حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق جاری کی گئی فہرستوں میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو کی شہری یونین کونسلز اور وارڈز شامل ہیں۔

ضلع کوئٹہ میں مجموعی طور پر دو سو بائیس شہری یونین کونسلز اور سات سو پچاس وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن تکتو میں انسٹھ شہری یونین کونسلز اور دو سو چار وارڈز، زرغون میں ساٹھ یونین کونسلز اور ایک سو ننانوے وارڈز، چلتن میں چون یونین کونسلز اور ایک سو اسی وارڈز جبکہ سریاب میں انچاس یونین کونسلز اور ایک سو ستاسٹھ وارڈز شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:مراکش سے متعلق غلط پوسٹ، اماراتی شہری کو 3 سال قید، 50 لاکھ درہم جرمانہ

الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل تمام قانونی تقاضوں اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد منصفانہ، مؤثر اور آئینی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔