لاہور،ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ سے اداکارہ مومنہ اقبال (momna iqbal)سے کوئی رابطہ نہیں ، مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہیں ، میرے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا کہناتھا کہ مومنہ اقبال کے منگیتر نے ویڈیو دیکھ کر دھمکیاں دیں،دھمکیوں کے خلاف تھانے میں درخواست دے چکا ہوں، اب معلوم ہوا مومنہ اقبال شادی کرنے جارہی ہیں، مومنہ اقبال کی والدہ نے کال کر کے معافی مانگی، اگر میں نے کال کی ہو تو ثبوت سامنے لایا جائے۔
یاد رہے کہ مومنہ اقبال کے کیس کی پیروی کرنے والی ان کی بہن رمشا اقبال نے کہا کہ ہم اس معاملے کو میڈیا پر زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہتے، ہم نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن حمایت بھی حاصل ہوئی اور حکومت کی طرف سے سیکیورٹی بھی ملی، مومنہ اقبال کے سسرال والوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی، کیونکہ اُنہیں بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرا دی گئی: جیل ذرائع
انہوں نے بتایا کہ مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں۔









