بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہم شخصیات کا ڈیٹا دشمن خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار، این سی سی آئی اے

پاکستان کی اہم شخصیات کا ڈیٹا چند ہزار روپے میں ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں (secret agencies)کو فروخت کرنے والا گینگ جنوبی پنجاب سے دھر لیا گیا۔

اسلام آباد میں ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی اہم شخصیات کا ڈیٹا دشمن خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے والا گروہ پکڑلیا، ملک کے سینیئر افسران اور اہم شخصیات کا ڈیٹا چند ہزار روپے میں بیچا جا رہا تھا۔

سید خرم علی نے کہا کہ گینگ کی پوری ہسٹری ہے،اس نے فیملی بزنس بنا رکھا ہے، جرم سنگین ہے۔ ڈیٹا تک ملزمان کی رسائی میں مدد دینے والے بھی بچیں گے نہیں۔

مزید پڑھیں:اہم شخصیات کا ڈیٹا دشمن خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار، این سی سی آئی اے

مومنہ اقبال ہراسانی کیس کے حوالے سے سید خرم علی نے کہا یہ معاملہ لاہور آفس دیکھ رہا ہے، فریقین کو نوٹس کیا جا چکا،دونوں کا مؤقف جان کر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔