بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی، یورپ میں افراتفری

لندن ،عالمی میڈیا کے مطابق 7 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald trump) نے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تو یورپی ممالک میں افراتفری مچ گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ کو خوف تھا کہ امریکا ایران پر ایٹمی حملہ کرے گا جسے جواز بنا کر روس یوکرین پر ایٹمی حملہ کرسکتا ہے۔

ایک یورپی سفارتکار کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے فوری رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا وہ نہیں جانتے کہ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا کیا مطلب ہے اور وہ اگلا اقدام کیا اٹھانے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:اہم شخصیات کا ڈیٹا دشمن خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار، این سی سی آئی اے

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی دھمکی آمیز پالیسی کی وجہ سے امریکی سفارتکاری کا ڈھانچہ بکھر رہا ہے اور اتحادی ممالک اب تعلقات کے اصول ازسرِنو طے کر رہے ہیں۔