کوئٹہ (Quetta) کے علاقے چکی شاہوانی میں جائیداد کے تنازع نے ایک ہی خاندان کو اجاڑ دیا، جہاں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں؛نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کے خلاف اپیلوں میں اہم پیش رفت
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بادینی پل کے قریب ٹریفک بلاک کر دیا، جس سے آمدورفت معطل ہو گئی۔
پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور لواحقین کو مکمل قانونی کارروائی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔









