سعودی عرب کے شاہی خاندان(saudi royal family) کے رکن شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔ ایوان شاہی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے نماز جنازہ اور تدفین کے باضابطہ اعلان جاری کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ نواف بن نایف کے انتقال پر شاہی خاندان اور سعودی عوام میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج منگل 26 مئی کو ریاض میں نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں شاہی خاندان، اعلیٰ حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں عیدالاضحیٰ کیلئے قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری
ایوان شاہی کے مطابق تدفین کے انتظامات نماز جنازہ کے بعد مکمل کیے جائیں گے جبکہ تعزیت کیلئے شاہی خاندان کے افراد اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب ایک اور سعودی شہزادے بندر بن عبداللہ آل سعود کے انتقال کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد سعودی شاہی خاندان میں سوگ کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔









