بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

Pakistan Rangers Sindh نے لیاری کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث مبینہ جبل گروہ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں عرفان عرف جبل اور دانش حسین عرف دانی ڈون کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 30 بور پستول، ایمونیشن اور دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرفان عرف جبل گروہ کا سرغنہ ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمود آباد، چنیسر گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛قلات میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 25 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم دانش عرف دانی کو عرفان کا قریبی ساتھی اور فرنٹ مین قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عرفان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

رینجرز نے بتایا کہ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار افراد کو اسلحہ اور دیگر برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔