بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی(Karachi )میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا سستا ہو گیا ہے۔

All Pakistan Gems and Jewellers Association کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 57 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 75 ہزار 546 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 24 ڈالر کم ہو کر 4530 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔