بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظفرآباد: 5 ہزار روپے کے چالان پر ڈرائیور نے کوچ دریائے جہلم میں گرا دی

مظفر آباد(Muzaffarabad )میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ٹریفک چالان پر مشتعل ڈرائیور نے مسافر کوچ دریائے جہلم میں گرا دی۔

پولیس کے مطابق کوچ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے کا چالان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں گاڑی کو ضبط کرنے کے لیے مسافروں کو اتار کر ایک پولیس اہلکار کوچ میں سوار ہو کر اڈے کی جانب جا رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واپسی کے دوران ڈرائیور نے اچانک کوچ کو دریائے جہلم کی جانب موڑ دیا اور گاڑی دریا میں جا گری۔ تاہم حادثے سے چند لمحے قبل ڈرائیور اور پولیس اہلکار دونوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی۔

مزید پڑھیں؛ملک کی مجموعی صورتحال: معیشت، سیکیورٹی اور عالمی امور نمایاں

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی اور ٹرانسپورٹرز نے چالان کے خلاف Supreme Court Chowk پر احتجاج بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ کوچ کو دریا سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔