بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم اور ترک صدر کا خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم Shehbaz Sharif اور ترکیے کے صدر Recep Tayyip Erdoğan کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور آزمودہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ایران-امریکا کشیدگی: معاہدے میں تاخیر کا امکان، مذاکرات اور حملوں کا سلسلہ جاری

ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے امن اقدامات کی حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان اور ترکیہ قریبی رابطہ اور مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔