بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جھانوی کپور نے وزن کم کرنے کا دلچسپ ’نسخہ‘ بتا دیا

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے مداحوں کو وزن کم کرنے کا ایک دلچسپ اور مزاحیہ نسخہ بتا کر تقریب کے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔

فلم پیڈی کی تشہیری مہم کے سلسلے میں بنگلورو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جھانوی کپور اور جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رام چرن نے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔

تقریب کے دوران جھانوی کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کوئی شخص تیزی سے وزن کم کرنا چاہتا ہے تو اسے رام چرن کے ساتھ کسی گانے کی شوٹنگ کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں؛مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا

ان کے بقول رام چرن کے ساتھ ڈانس کرنا اتنا محنت طلب ہوتا ہے کہ آدھے دن میں ہی وزن کم محسوس ہونے لگتا ہے۔ جھانوی نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ ڈانسرز بھی چند دنوں میں پہلے سے زیادہ دبلے دکھائی دینے لگتے ہیں، جس پر حاضرین خوب ہنسے۔

دوسری جانب رام چرن نے بھی جھانوی کپور کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت محنتی اداکارہ ہیں اور فلم کے ایک ڈانس نمبر کے لیے انہوں نے ممبئی میں خفیہ طور پر بھرپور ریہرسل کی۔

واضح رہے کہ فلم “پیڈی” 1980 کی دہائی کے آندھرا پردیش کے پس منظر میں بنائی گئی اسپورٹس ایکشن ڈرامہ فلم ہے، جو 4 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔