بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایئرپورٹ فلائٹ سیفٹی کے لیے انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم سرگرم، پی اے اے

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PIA) کے مطابق ایئرپورٹس پر فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے انوائرمنٹ کنٹرول ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کراچی ایئرپورٹ پر انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم نے فیلڈ آپریشن کرتے ہوئے اطراف کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور آلائشوں کی بروقت تلفی کی نگرانی کی۔

پی اے اے کے مطابق شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلستانِ جوہر اور پہلوان گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں انسپیکشن کی گئی، جہاں آلائشوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کے لیے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛وزیراعظم شہباز شریف کی عید پر اہم شخصیات سے ٹیلیفونک رابطے

حکام نے کہا ہے کہ فضائی آپریشن کو محفوظ رکھنے اور پرندوں کے باعث طیاروں کو پیش آنے والے خطرات (برڈ اسٹرائیک) کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی اے اے نے واضح کیا کہ ایئرپورٹس کے اطراف ماحول کی نگرانی مسلسل جاری رہے گی تاکہ پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔