بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی (Karachi) میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ایک ملزم اللہ ڈنو کو بھی گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر گوادر سے بس کے ذریعے بارودی مواد کراچی منتقل کر رہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مواد عید کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں؛پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 ملزمان گرفتار

کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور ممکنہ منصوبوں کا سراغ لگایا جا سکے۔