بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’ سائیکو‘‘ کا مرکزی کردارپہلے شان شاہد کیلئے لکھا گیا تھا، میرا کا انکشاف

اکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا (meera)نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’سائیکو‘ کا اہم کردار ابتدا میں اداکار شان  شاہد نے اپنے لیے لکھا تھا، تاہم بعد میں یہ کردار انہیں دے دیا گیا۔

اداکارہ میرا اور شان شاہد نے ایک انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’ سائیکو سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ میرا نے شان شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھی فلم بنائی ہے اور وہ ابھی تک اپنے کردار کے اثر سے باہر نہیں آسکیں۔

میرا کا کہنا تھا کہ وہ ’’ڈائریکٹر ایکٹریس‘‘ ہیں اور اگر اچھا ہدایتکار نہ ہو تو وہ فلم میں کام نہیں کرتیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شان شاہد فلم سائیکو کا مرکزی کردار خود ادا کرنا چاہتے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے یہ کردار مجھے دے دیا۔

میرا کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ انہوں نے یہ کردار واقعی اپنے لیے لکھا تھا اور وہ سوچتے تھے کہ اگر وہ خود سائیکو بنتے تو کردار کیسے نبھاتے، لیکن بعد میں انہوں نے یہ کردار میرا کو دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:ایرانی حکومت کیخلاف اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے، امریکی وزیر خزانہ

واضح رہے’سائیکو‘ گزشتہ روز سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے، جس کی کاسٹ میں شان شاہد، سونیا حسین ، میرا، شبیر جان اور دیگر فنکار شامل ہیں۔