واشنگٹن: امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ کریں گے جو امریکا کے مفاد میں ہوگا، کیونکہ مذاکرات کرنا ان کی مہارت اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار انتہائی چالاک ہیں اور وہ مذاکرات کے عمل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس تمام اہم کارڈز موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو فوجی لحاظ سے کمزور کیا ہے، جبکہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتیں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کی فوج کو مکمل طور پر نشانہ نہیں بنایا گیا کیونکہ ان کے بقول اس میں نسبتاً معتدل عناصر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں؛زندہ صدر کی تصویر والا 250 ڈالر کانوٹ،ٹرمپ مشکل میں پڑ گئے
ٹرمپ نے جنگوں کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو جاتا ہے تو اس کی بحالی میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جنگوں کے اثرات اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ ایک ملک کو دوبارہ کھڑا ہونے میں 40 سال تک لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی ترجیح ایسے معاہدے کرنا ہے جو امریکا کے لیے فائدہ مند ہوں اور غیر ضروری تباہی سے بچا جا سکے۔









