بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہانیہ عامر نے فوربز ’’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘‘ فہرست میں جگہ بنا لی

پاکستان کی معروف اداکارہ Hania Aamir نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں عالمی شہرت یافتہ جریدے Forbes کی ’’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘‘ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فوربز ہر سال ایشیا کے اُن نوجوان افراد کو اس فہرست میں جگہ دیتا ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہو اور جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہوں۔ اس سال انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کیٹیگری میں ہانیہ عامر کو نمایاں مقام ملا ہے۔

اس فہرست میں پاکستانی فلم ساز Saman Kamran کا نام بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے سماجی اور ماحولیاتی موضوعات پر اپنے منفرد کام کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔

ہانیہ عامر گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے لگی ہیں۔ حال ہی میں وہ 2 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون شخصیت بن چکی ہیں۔

اداکارہ کے کامیاب منصوبوں میں Kabhi Main Kabhi Tum شامل ہے، جبکہ وہ جلد Jo Bachay Hain Sang Samait Lo میں بھی نظر آئیں گی، جسے پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:حجاج کرام کی پاکستان واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا

دوسری جانب سمن کامران کی مختصر فلم The Bed She Made کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی، جس میں موسمیاتی تبدیلی اور تولیدی صحت جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس فوربز کی اس فہرست میں پاکستان سے انٹرٹینمنٹ کیٹیگری میں کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا، البتہ Arshad Nadeem نے کھیلوں کے شعبے میں اپنی شاندار کامیابیوں کے باعث جگہ بنائی تھی۔

فوربز کی اس باوقار فہرست میں شمولیت کو ہانیہ عامر کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور مبارکباد دی جا رہی ہے۔