اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کے دور میں تقرری وتبادلوں پر پیسے لیے گئے۔ بڑے مالی اسکینڈل سامنے آئے۔ ان کی معاشی بدانتظامی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نےعالمی سطح پر پاکستان کے تشخص اور وقار کو بری طرح مجروح کیا اور دوست ممالک کےساتھ تعلقات کو خراب کیا۔
Imran Niazi suffers from a memory loss & needs a few reminders. One, as per Transparency International report, corruption increased during his rule.Even transers/postings were on sale in addition to big scams.Two, the people are paying the price of how he mismanaged the economy.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2022









