بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

” کیوں جی! میراثی اس ملک کے شہری نہیں”، عفت عمر بھڑک اٹھیں

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے ٹوئٹر پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کے سوال پر بھڑک اٹھیں۔

شوبز کو خیر باد کہنے والی عفت عمر آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، وہ مسلسل ٹوئٹس کر کے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

یوٹیوب چینل کے لئے ایک پروگرام بھی کرتی ہیں جس میں سیاسی لیڈران پر ہلکا پھلکا طنز بھی کرتی ہیں لیکن آج کل ان کی تنقید کے نشانے پر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ہیں۔

عفت عمر گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کے نتائج سے کافی خوش ہیں اسی خوشی میں انہوں نے مریم نواز کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا اس میں انہوں نے لکھا ” سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم عفت عمر کی مریم نواز کو مبارکباد”۔

 

عفت عمر کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ” لیٹر کی بات آپ کیوں کررہی ہیں،سیاست کا میراثیوں سے کیا لینا دینا”۔

اس پر عفت عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ” کیوں جی میراثی اس ملک کے شہری نہیں ہیں” ۔

اس سے قبل عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے جلسے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بیشک مریم نواز ایک’کراؤڈ پلر‘ ہیں ۔

عفت عمر نے اپنے پیغام میں ساتھ ہی مریم نواز کو دعا دیتے ہوئے لکھا ’جیتی رہیں‘۔

دوسری جانب مریم نواز نے بھی عفت عمر کی اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے دل کے ایموجی کے ساتھ  لکھا کہ آپ بھی  ’کراؤڈ پلر‘  ہیں۔

 

واضح رہےکہ عفت عمر مسلسل اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔