ایران(Iran) کے شہر تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو جوابی حملوں سے منع کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:کیا اے سی کے ساتھ سیلنگ فین چلانے سے واقعی بجلی کی بچت ہوتی ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حملوں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، امید ہے اسرائیل جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر کو ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تو ٹرمپ نے کہا اگر حملہ کیا گیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لے گا۔









