بحیرہ کیریبین کے عظیم تر اینٹیلیس جزیرہ نما میں ہسپانیولا جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ریپبلک کے ائیرپورٹ پر ایک پرائیویٹ طیارے میں ایمرجنسی لینڈنگ(Emergency Landing) کے دوران آگ لگ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں جہاز کے پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کے وقت جہاز میں کوئی اور مسافر یا عملہ موجود نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طیارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
WATCH: Private jet crashes while emergency landing at La Romana International Airport in Dominican Republic. pic.twitter.com/oiaEIRPjes
— AZ Intel (@AZ_Intel_) June 7, 2026
ایک اور کلپ میں ہوائی اڈے پر دھوئیں کا ایک بہت بڑا شعلہ دکھایا گیا، جب کہ حادثے کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا آغاز بھی فوری طور پر کردیا گیا۔
Los dos tripulantes mueren en el accidente del avión en La Romana pic.twitter.com/y3n4mIixoc
— Rafael Grullón (@rafael_gru76469) June 8, 2026
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رجسٹرڈ گلف اسٹریم جی 200 جیٹ آسٹن، ٹیکساس جا رہا تھا، جب اس نے لا رومانا سے تقریباً 16 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں شدید مکینیکل مسائل کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔
مزیدپڑھیں:معاذ صداقت آپریشن کے باعث دو ہفتوں کیلیے کرکٹ سے باہر ہوگئے
پائلٹ نے جہاز کا رُخ ائیرپورٹ پر موڑا اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن یہ حادثہ اس وقت ہوا جب جہاز نیچے آیا اور آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔









