اسلام آباد(نیوزڈیسک(تحریک انصاف کے رہنمافوادچودھری نے کہاہے کہ عدلیہ خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، لگتاہے کہ ن لیگ کا کل سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کا ارادہ ہے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ فل کورٹ بناناچیف جسٹس کا اختیار ہے،ن لیگ عدلیہ کو ٹارگٹ کررہی ہے، عدالتی فیصلوں کی تضحیک کی جارہی ہے فیصلوں پرتنقید ہوسکتی ہے مگر دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے لگتاہے کہ ن لیگ کا کل سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کا ارادہ ہے۔فوادچودھری نے مولانا فضل الرحمان سے کہاکہ وہ آئین کی حدود میں رہ کر گفتگوکریں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال کا واحد حل نئے انتخابات ہیں،الیکشن کمیشن کی تشکیل نوہونی چاہیے۔اس موقع پر فرخ حبیب نے کہاکہ پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکل گیاہے۔
لگتاہے ن لیگ کا کل سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کا ارادہ ہے ،فوادچودھری








