بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کا شمالی کوریا کے ساتھ دوستی کو انتہائی اہمیت دینے کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوگا، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیانگ یانگ میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کی۔پیر کے روز صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ کامریڈ جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر، اس دورے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ، نئے دور میں چین-شمالی کوریا تعلقات کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور اسٹریٹجک رہنمائی کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، تا کہ چین-شمالی کوریا تعلقات کو وقت کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے، مزید ترقی حاصل ہو اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے، اور خطے بلکہ دنیا کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ بین الاقوامی صورتحال خواہ کتنی ہی تبدیل ہو جائے، چین کی پارٹی اور حکومت کا چین-شمالی کوریا کی روایتی دوستی کو انتہائی اہمیت دینے کا پختہ موقف کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ کامریڈ جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن کی قیادت میں شمالی کوریا کے سوشلسٹ نصب العین کے لیے پختہ حمایت اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور اسٹریٹجک ماحول کے تحفظ کا عزم بھی برقرار رہے گا۔شی جن پھنگ نے چین-شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کے حوالے سے 4 نکاتی تجاویز پیش کیں۔پہلی، اعلیٰ سطحی تبادلوں کی رہنمائی پر قائم رہیں، اور سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنائیں۔دوسری، عوام کو فائدہ پہنچانے کو ہدف کے طور پر برقرار رکھیں، اور عملی تعاون کی سطح کو بلند کریں۔تیسری، دوستی کی میراث کو محرک کے طور پر برقرار رکھیں، اور عوام کے دلوں کو جوڑنے والے رشتوں کو مضبوط کریں۔چوتھی، انصاف اور مساوات کو نظریہ کے طور پر برقرار رکھیں، اور اسٹریٹجک تعاون کے مفہوم کو مالا مال کریں۔اس موقع پر کم جونگ اُن نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا اس سال اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر پیانگ یانگ آنا، شمالی کوریا-چین تعلقات کو دی جانے والی اہمیت اور دوستانہ جذبات کا مظہر ہے، جو کہ شمالی کوریا کے لیے ایک بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہمیشہ غیر متزلزل طور پر ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا، اور چین کے اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کی پالیسیوں اور موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔شمالی کوریا، چین کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم اور اولین اسٹریٹجک نصب العین سمجھتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو ریاستی تعلقات کا مثالی نمونہ بنانے کے لیےبھرپور کوشش جاری رکھے گا، تاکہ دونوں ممالک مل کر خطے اور دنیا کے امن و خوشحالی کے لیےمشترکہ طور پر کردار ادا کر سکیں۔