اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اوراس حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کے معاملے سے متعلق مشاورت کی ۔
دونوں رہنماؤں نے فل کورٹ پٹیشن دائر کرنے سے متعلق مشاورت کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر آگے بڑھنے کا اتفاق بھی کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق نے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے
ڈپٹی سپیکر رولنگ، وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ








