بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لودھراں: گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 سیور مین جاں بحق

جلالپور موڑ پر افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جہاں گٹر کی صفائی کے دوران 2 سیور مین جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس(Gas) کے باعث جاں بحق ہونے والے 2 سیور مین واسا کے ملازم تھے جن کی شناخت وسیم اور اکرام کے نام ہوئی ہے، دونوں دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہار گئے۔

مزیدپڑھیں:خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق اہلکار حفاظتی کٹ کے بغیر گٹر میں اترے تھے، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئی انکوائری کا حکم دے دیا، اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔