ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی(Kazem Gharibabadi) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ واقعے کے پیچھے ایران کا کوئی ہاتھ نہیں تھا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث اس نوعیت کے واقعات ارادی طور پر بھی پیش آ سکتے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی اور عسکری تناؤ کے ماحول میں غلط فہمیوں یا غیر متوقع واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکام اور مبصرین کی جانب سے اپاچی ہیلی کاپٹر کے حادثے یا ممکنہ حملے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی جاری ہیں









