بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس،چودھری شجاعت کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مسلم لیگ (ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین نے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ میں پیر کے روز ہونے والی سماعت میں چوہدری شجاعت پیش نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں معزز جج صاحبان کی جانب سے طلب نہیں کیا گیا۔
اُدھر چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ خط کے معاملے پر اُن کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے جبکہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بھی پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے سالک حسین کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے ، وفاقی دارالحکومت پہنچ کر وہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کریں گے۔