بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے مرزا غالب کا غلط شعر شیئر کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب کر کے شعر ٹوئٹ کیا لیکن غلطی کا احساس ہونے پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جو شعر پوسٹ کیا وہ مرزا غالب کا نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جب یہ تصویر شیئر کی گئی تو اس پر لوگوں نے مزاحیہ انداز میں نشاندہی کہ یہ الفاظ مرزا غالب کے نہیں بلکہ بھارت میں شاعر کی زندگی پر بننے والے ٹی وی ڈرامہ کا ایک ڈائیلاگ ہے۔ سابق وزیراعظم ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب کر کے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب شعر کو بنیاد بنا کر کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور مقصد حیات سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مرزا غالب نے یہ الفاظ اس وقت کہے جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔