بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے آبنائے ہرمز(Strait of hormuz) کو تمام بحری جہازوں کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جن میں تیل بردار جہاز اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق اعلیٰ ایرانی فوجی کمان کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے اس اقدام سے عالمی توانائی اور تجارتی راستوں پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایوان نمائندگان کی کمیٹی کا اجلاس: امریکی وزیر توانائی کو سخت سوالات کا سامنا

ایرانی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم اس سے خطے میں مزید تناؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔