بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، 230 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(کامرس ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جبکہ ڈالر 230 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 63 پیسے اضافے کے بعد 230 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹرید کررہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 230 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام تک ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا تھا جبکہ ڈالر 228 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔