ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات(kashmir elections)27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی کی آئینی مدت و قانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بےبنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن بروقت کروانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کریک ڈاؤن: حکام کی 2 ہلاکتوں کی تصدیق
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔









