انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) اسلام آباد میں چار اکتوبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت کے کیس کی اہم سماعت ہوئی ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ نون میں درج مقدمے پر سماعت کی، جس کے دوران پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سخت عدالتی احکامات سامنے آئے ہیں۔
عدالت نے کیس میں نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، عامر مغل اور حفیظ الرحمان سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کو عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید
اس اہم سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی عدالت کے سامنے پیش ہوئے جن کی حد تک کیس کا باقاعدہ ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ پولیس اہلکار کی شہادت کے مقدمے کو میرٹ پر آگے بڑھایا جا سکے۔








