چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان(Gohar Ali Khan) نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے۔
I have just been informed that Khan sab was taken last night to PIMS once again for an injection and then shifted back to Adiyala. We strongly reiterate our demand of shifting him to hospital for treat. We demand meeting with family immediately.
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) June 15, 2026
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجیکشن لگانے کے لیے پمزاسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:ویسٹ انڈیز کی فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔









