بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سمارا ایونٹس کا انٹرنیشنل ویمن لیڈرشپ ایکسیلنس ایوارڈ نینا خان مشرقی کے نام

لندن، پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز، انٹر نیشنل شہرت یافتہ کاروباری و سماجی برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نینا خان مشرقی(Nina Khan Mashriqi )کو انٹر نیشنل تنظیم سمارا ایونٹس UKکے زیر اہتمام برٹش ایشینز کون پاور 100 ایوارڈز 2026 میں عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کی ترجمانی، انسانیت کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں نواز گیا۔

برٹش ایشینز کون پاور 100 ایوارڈز 2026 میں مختلف ممالک کی عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو ان کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈز سے نواز گیا، مشہور فائیو اسٹار دی سیوائے ہوٹل سنٹرل لندن میں منعقدہ عالمی سطح کی اس تقریب کا انعقاد۔

انٹرنیشنل ویمن لیڈرشپ ایکسیلنس ایوارڈ پاکستانی خاتون کے حصے میں آنا پاکستان اور پاکستانی خواتین سمیت دنیا بھر کی خواتین کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

نینا خان مشرقی دنیا بھر میں کاروبار سمیت، فلاحی سرگرمیوں، انسانیت کی خدمت، خواتین کے حقوق کی علمبرداری میں شہرت رکھتی ہیں ۔

انہوں نے مختلف سماجی منصوبوں کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نینا خان مشرقی اس ایوارڈ سے قبل بھی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں متعدد انٹرنیشنل ایوارڈ وصول کر چکی ہیں، اہم اہمیت کی حامل عالمی تقریبات کا انعقاد بھی کرا چکی ہیں۔

انٹرنیشنل سطح کی بڑی کمپنیوں، تنظیموں، این جی اوز اور اداروں کے اہم عہدوں پر رہتے ہوئے نمایاں خدمات سر انجام دی رہی ہیں جس پر انٹرنیشنل ویمن لیڈرشپ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نینا خان مشرقی نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر، میرے بچے اور میری والدہ میری مدد نہ کرتے تو شاہد اس مقام تک نہ پہنچ پاتی میں سب کی شکر گزار ہوں۔

انہوں یہ ایوارڈ فلسطین کے لیے وقف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے برطانیہ میں تقریبا دو سال قبل 800 مہمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کا کامیاب پروگرام منعقد کیا تھا۔

جہاں میں نے غزہ/فلسطین کے لیے £100,000سے زیادہ جمع کیے اور Limbs4Gaza پروجیکٹ کے لیے رقم اکٹھی کی جس کی سربراہی میں نے ان بچوں کے لیے کی جنہوں نے جنگ کے دوران اپنے اعضا اور ٹانگیں کھو دی تھیں۔

مزید پڑھیں:ایران کو محدود یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے اپنے دادا عالمی شہرت یافتہ مفکر علامہ مشرقی کا حوا لہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں تھے اور میں ان کا مشن جاری رکھوں گی، آخر میں انہوں نے سمارا ایونٹس UK اور تقریب کے آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا۔