بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران امریکہ معاہدہ، وزیر دفاع کا پاکستان کیلئےنوبل امن انعام کا مطالبہ

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف(khawaja asif) نے پاکستان کیلئے نوبل امن انعام کا مطالبہ کر دیاہے اور کہا کہ امن معاہدہ میں کردارکی وجہ سےنوبل امن انعام کا حق دار پاکستان ہے،کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں مظلوم اور محکوم ہیں، پاکستان عالمی سطح عالم اسلام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، فلسطین پر مظالم پر عالمی ضمیر جاگا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کی، ایران امریکا امن معاہدہ اور معرکہ حق دو الگ کامیابیاں ہیں،ایران امریکا امن معاہدہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، امن معاہدے میں فیلڈمارشل اور وزیراعظم کا تاریخی کردار ہے۔

وزیردفاع کا کہناتھا کہ امن معاہدہ پاکستان کی سفارتکاری میں لوہا منوایا،معرکہ حق اور امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابیاں ہیں، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ملکی وقار میں اضافہ کیا وہ 78 سال میں کسی نے نہیں کیا، جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا تب بھی پاکستان کا وقار بلند ہوا، معرکہ حق اور امن معاہدے کی وجہ سے پاکستان کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں:کوریا میں انزائم باتھ /تھراپی کا جنون، نوجوانوں میں نیا ہیلتھ ٹرینڈمقبول

انہوں نے کہا کہ کچھ سال سے ہمیں دہشتگرد سمجھا جاتا تھا، امن معاہدہ اور معرکہ حق پر ہماری آنے والی نسلوں کیلئے روشن باب ہو گا، ان کامیابیوں کو نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔