بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت ، قیمتوں کے تعین اورگندم خریداری کیلئے نیا نظام متعارف


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

پنجاب حکومت نے گندم(wheat) کی مارکیٹ قیمت کے تعین اور خریداری کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد اوپن مارکیٹ میں سرکاری چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کے عمل کو ختم کرنا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق نئے نظام کے تحت ایگریگیٹرز اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیپٹ سسٹم کو بھی شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری اور قیمت کے تعین کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق ایک نیا ماڈل تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت مارکیٹ میں گندم کی اوسط قیمت کو بنیاد بنا کر خریداری کی جائے گی۔

اس نظام کے تحت وفاقی ادارہ شماریات یا صوبائی پرائس کونسل کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ کی اوسط قیمت کو خریداری قیمت تصور کیا جائے گا۔ نجی ٹریڈرز اور اسٹاکسٹ کو مقررہ منافع دے کر حکومت گندم خریدے گی، جسے بعد میں فلور ملز کو فراہم کیا جائے گا۔

مجوزہ نظام میں رائس شیلرز، کاٹن جننگ فیکٹریاں، فلور مل مالکان اور آڑھتی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو رجسٹریشن اور گندم کی ڈیکلریشن لازمی قرار دی جائے گی۔ محکمہ خوراک کو گندم خریدنے کا پہلا حق حاصل ہوگا، جبکہ انکار کی صورت میں نجی مالکان اوپن مارکیٹ میں فروخت کے مجاز ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکہ معاہدہ، وزیر دفاع کا پاکستان کیلئےنوبل امن انعام کا مطالبہ

حکام کے مطابق اس نئے نظام سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ سرکاری تحویل میں موجود گندم کے ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی بہتر ہو جائے گی۔