ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سُپر اسٹار اکشے کمار ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ایک بار پھر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں، محکمۂ انکم ٹیکس نے اداکار کو سمن پترا یعنی اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے گزشتہ 5 سال میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کا خطاب برقرار رکھا ہے۔
اکشے کمار اس وقت برطانیہ میں شوٹنگ کر رہے ہیں، اس لیے ان کی ٹیم نے ان کی جانب سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے اعزازی سرٹیفکیٹ وصول کیا۔
یہ کوئی بڑے تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ اداکار گزشتہ 5 سال میں مسلسل بھارت کے سب سے بڑے ٹیکس دہندگان میں شامل رہے ہیں۔
دوسری جانب اکشے کمار کا اعزازی سرٹیفکیٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔










