بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر اجلاس طلب کرلیا

نواز شریف(Nawaz Sharif) نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر آج  لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔ شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور تنظیمی معاملات ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزیدپڑھیں:ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر اہم فیصلوں کا امکان ہے جبکہ نواز شریف آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلے متوقع ہیں۔