بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے پی پی کاآزادکشمیرمیں الیکشن ملتوی کرنیکامطالبہ مستردکردیا

اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) وزیر اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) سے مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کی قیادت کی ملاقات، آزاد کشمیر میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق پیپلز پارٹی کے مطالبے کا جائزہ لیا گیا اور اسے مسترد کر دیا گیا

جبکہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے اور جی بی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کم نشستیں ملنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس رائیونڈ لاہور میں آج بدھ کو طلب کر لیا ہے روز نامہ ممتاز کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ نون کے صدر شاہ غلام قادر اور سیکرٹری جنرل طارق فاروق نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزراء امیر مقام خواجہ محمد آصف ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حالیہ ہڑتال کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو کشمیری قیادت نے بریفنگ دی جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن ملتوی کرنے کے مطالبے کو مسترد کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزراء اور نون لیگ آزاد کشمیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یہ رائے دی کہ موجودہ حالات میں الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئے اور آزاد کشمیر کے آئین میں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس سارے معاملے پر نون لیگ آزاد کشمیر تفصیل سے اپنا موقف بیان کر چکی ہے۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان کا 1ہزار100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا

حالات بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن بروقت ہوں اور جو بھی منتخب حکومت اور اسمبلی وجود میں آئے وہ مزید فیصلے کریں اس معاملے پر رابطہ کرنے پر نون لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات اچھی رہی ہے اور انہیں ساری صورتحال پر بریف کیا گیا ہے۔

نون لیگ نہیں چاہتی کہ آزاد کشمیر کے اندر الیکشن ملتوی کیا جائے اور اس سارے معاملے پر پارٹی اپنا موقف دے چکی ہے پیپلز پارٹی نے ہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا اور ان کے پاس شواہد موجود تھے ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں امن قائم رہے اور صورتحال خراب نہ کی جائے انتخابات بروقت ہونے چاہئیں اور نون لیگ اس کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ نون لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے آج بدھ کو رائیونڈ میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے نون لیگ کے ٹکٹ کے معاملے کو فائنل کیا جائے گا اور جن امیدواروں کو ٹکٹ دینے ہیں ان کے بارے میں اپنا فیصلہ کیا جائے گا اس اجلاس میں شرکت کے لیے شام غلام قادر اور آزاد کشمیر کے دیگر رہنمالاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ وفاقی وزراء امیر مقام، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔