بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشہور بھارتی انفلوئنسر اوری کا سوشل میڈیا کی ہوش ربا کمائی کا انکشاف

معروف بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اورہان اوترامانی(Orhan Awatramani) المعروف اوری نے اپنی آمدن اور ڈیجیٹل کیریئر سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

اوری نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے صرف 1 ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے کمائے، میری زیادہ تر آمدن برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف تقاریب جیسے ڈنر، شادیوں اور سالگرہ میں صرف شرکت کرنے کے لیے 15 سے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:خواجہ آصف بتائیں 8 فروری 2024ء کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟ اسد قیصر

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ لوگ مجھے ایک ’تجربے‘ کے طور پر خریدتے ہیں، میں تقریبات میں شرکت کے دوران مہمانوں سے ملاقات کرتا ہوں، تصاویر بنواتا ہوں اور اپنے مشہور اور مخصوص پوز کے ذریعے تقریب کو یادگار بنا دیتا ہوں۔

اوری کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں شہرت خود ایک کاروبار بن چکی ہے اور ذاتی برانڈنگ کے ذریعے بڑی آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے مالی معاملات میرے والدین سنبھالتے ہیں اور میں اس سے آگے بڑھنے کا فی الحال ارادہ نہیں رکھتا۔