اسلام آباد(اصغرچوہدری) ایران امریکہ جنگ بندی کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات(Oil Prices) کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں 70 سے 100 روپے سے فی لیٹر سے زائد کمی کی جائے گی۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تاحال ورکنگ تیار نہیں کی گئی، قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل سے قبل کمی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں کمی براہ راست عوام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔ قیمتوں میں جمعہ سے قبل کمی بارے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ ہوتے ہی ورکنگ اور پھر قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔
متوقع کمی کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف خود کریں گے، حتمی فیصلہ قیمتوں کے تعین کے حساب سے لاگو فارمولا کے تحت کیا جائے گا، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی گزشتہ روز 77ڈالر فی بیرل تک کی سطح پر ٹریڈنگ رہی، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 79ڈالر فی بیرل جبکہ یو اے ای مربن کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآچکی ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی کابینہ میں ردوبدل،کابینہ کے انضمام ، ڈار کووزیرخزانہ بنانے کی تیاریاں
ادھر وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں100سے 150روپے فی لٹر کمی تک کمی ہوسکتی ہے۔ ادھر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔









