بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی (Sunil Shetty)نے ساتھی اداکار اکشے کمار کے حس مزاح کی تعریف کی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران سنیل شیٹی نے اداکار اکشے کمار کی چنچل فطرت اور مزاحیہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکشے کمار کے ڈی این اے میں شرارت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکشے کی فطرت میں مذاق کرنا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، یہ ہی وجہ ہے کہ ایک سین کو پرفارم کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اس میں کچھ مختلف لانے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو یا ایکشن سیکوینس، وہ مزاح کا ایک عنصر شامل کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:60 سال تک سنگل رہنے والی بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نے کس سے شادی کی؟
سنیل شیٹی نے بالی وڈ اداکار گووندا اور سلمان خان کے مزاحیہ انداز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے منفرد حس مزاح اور آسان کامک ٹائمنگ کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹی کی فلم ویلکم ٹو دی جنگل رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں اداکارہ دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، فریدہ جلال، اداکار ارشد وارثی، جیکی شروف، پاریش راول، جانی لیور، شریاس تلپڑے، تشار کپور، راجپال یادیو سمیت دیگر اداکاروں کی ایک بڑی کاسٹ شامل ہے۔









