پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی(Hiramani) ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
حرا مانی ملبوسات کے انتخاب، اپنے بیانات اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
انہیں میوزک اور ڈانس بہت پسند ہے، اس لیے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں انہیں ساڑھی پہنے انتہائی خوش گوار موڈ میں بالی ووڈ کے ایک مشہور گانے ’چھمک چھلو چھیل چھبیلی‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ناشتہ کرتے ہی ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چند لمحات میں ہی وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے ان کے ڈانس پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ محرم کا مہینہ ہے کچھ تو خیال کریں، دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر ان کی حالت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے اُنہیں اس طرح کی ڈانس ویڈیو شیئر کرنے پر فضا علی سے متاثر قرار دیا ہے۔









