بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفاہمتی یادداشت پر اسرائیلی رہنماؤں کی تنقید، جے ڈی وینس برہم

امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر بعض اسرائیلی رہنماؤں کی تنقید پر امریکی نائب صدر(Amrican vice president) جے ڈی وینس برہم ہوگئے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے اسرائیلی وزرا کو ہوش میں آکر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ میں ہوتا تو دنیا میں اپنے واحد طاقتور اتحادی پر ایسے حملے نہ کرتا۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ؛ آئیوری کوسٹ کے اہم کھلاڑی جرمنی کے خلاف میچ سے باہر

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ واحد سربراہِ ریاست ہیں جو اسرائیل سے ہم دردی رکھتے ہیں، ایسے وقت میں معاہدے اور ٹرمپ پر اسرائیلی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔