صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کے لیے وزیرِاعظم کی ایڈوائس کی منظوری دے دی۔
صدارتی منظوری کے بعد دونوں اعلیٰ عدالتی شخصیات روس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قانونی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ یہ فورم دنیا بھر کے ججوں، قانونی ماہرین، پالیسی سازوں اور عدالتی اداروں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے جہاں قانون، انصاف اور آئینی امور سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران ،امریکا امن معاہدے پر دستخط کی تقریب ملتوی ہونے کے پیچھے اصل کہانی سامنےآگئی
14واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم 24 سے 26 جون 2026 تک سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی قانونی وفود کی شرکت متوقع ہے۔









